کیچ : : مزید چار نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

189

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے پاکستانی فورسز نے کیچ کے تحصیل تمپ کونشکلات میں چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ ولد حسین علی،سھراب ولد رحیم بخش، گہرام ولد نادل اور ستار ولد الٰہی بخش شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے بعد گھروں سے قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرئع مزید بتارہے ہیں کہ فورسز نے ایک اور شخص کوبھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام کردیا تھا تاہم بعدازاں اسے چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔