گوادر: خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 11 زخمی

527

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک خوفناک حادثے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرین میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ دشت سنگئی کراس کے مقام پر پریمیو اور بولان گاڑی کے مابین تصادم کی وجہ سے پیش آیا، دونوں گاڑیوں میں پندرہ افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے لئے تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کا تعلق دشت اور آبسرتربت سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں میں 5 خواتین اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثہ سی پیک روٹ ایم 8 سڑک نزد سنگئی گاؤں کے قریب پیش آیا، جانبحق ہونے والوں میں ماہوش بنت منیر احمد، عمر دس سال،
ذاکر علی ولد قاسم عمر 35 سال، مجیب ولد فقیر محمد عمر 30 سال، اور حسینہ زوجہ منیر احمد عمر 45 سال جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمد اشرف ولد حاجی فقیر محمد، نغمہ بنت سراج کریم، فاطمہ بنت سراج کریم، نادرہ بنت صغیر احمد، سبرینہ بنت ذاکر علی، فاطمہ زوجہ پیر جان، سادینہ بنت زاکر، وسیمہ بنت لعل بخش. سائرہ بنت عظیم، حوا بنت سدھیر، سمیرہ بنت زاکر اور شمس ولد اشرف شامل ہیں۔

بولان وین میں سوار جانبحق اور زخمی لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں جن کا تعلق آبسر بُنڈِ قلات سے ہے۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔