پنجگور: گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

215

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سوردو رخشان ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت گل شیر ولد عبدالباقی سکنہ گرمکان کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔