آسٹریلوی کھلاڑی انڈیا میں پھنس گئے، وطن واپسی پھر وزیراعظم کا جیل میں ڈالنے کی دھمکی

173

انڈین پریمیئر لیگ کے آسٹریلوی 30 کرکٹرز، کوچز اور کمنٹیٹرز بھارت میں پھنس کر رہ گئے، آسٹریلوی وزیر اعظم نے ملک واپس لوٹنے والے کھلاڑیوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگ کے بیٹنگ کوچ و سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل چنئی سپر کنگز کے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس پر چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان کی رپورٹ مثبت آئی لیکن دوبارہ ان کے سیمپل کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑی ورون چکروردی اور سندیپ واریئر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انتظامیہ کے مطابق ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔

دوسری جانب بھارت میں کرونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں، جس کے باعث بھارت میں نظام صحت کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیاہے۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کی بائیو سیکیور ببل میں کرونا انفیکشن پھیل جانے کے سبب آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیا جاچکا ہے، انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ ملتوی ہونے سے قبل دو کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل دو کرکٹر دوحہ کے راستے آنے والی پرواز کے ذریعہ آسٹریلیا پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر اب حکومت نے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں، آسٹریلیا میں بھارت کے 12 کرکٹرز، گیارہ کوچ، چار کمنٹیٹر، دو امپائر اور سپورٹنگ سٹاف کے چار ارکان موجود ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص بھارت کے راستے ملک میں آیا تو اسے پانچ سال کے لیے جیل اور 3 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز جرمانہ کیا جائے گا۔

سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنز سمیت 16 آسٹریلوی کرکٹر بھارت میں موجود ہیں جب کہ کوچز میں رکی پونٹنگ، سائمن کیٹچ، کمنیٹیٹر میتھیو ہیڈن، بریٹ لی اور مچل سالٹر لیگ کا حصہ ہیں۔