جبری طور پر لاپتہ خاران کا رہائشی شخص بازیاب

140

بلوچستان سے گذشتہ چند روز میں کچھ لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں، خاران کا رہائشی دس ماہ سے لاپتہ نوجوان بھی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت عمران اللہ ولد انعام اللہ محمودزٸی کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پرانا ہے بلوچستان میں قائم لاپتہ افراد کی لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ایک تعداد کے مطابق 20 ہزار زائد افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق بلوچستان میں ریاستی فورسز کے جانب سے اجتماعی سزا کے طور پر متعدد افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز ایک سال سے لاپتہ حزب اللہ قمبرانی بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں جبکہ نیو کاہان سے 17 جون 2016 فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے عیسیٰ خان مری ولد تیمر خان حراست سے بازیاب ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کی مطالبہ کیا ہے۔