مستونگ: فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک

199
فائل فوٹو

 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوئے ہیں۔

مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جمیل احمد سکنہ زہری ٹاون کوئٹہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر پشکرم کے قریب ویگن اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد عبدالقدوس اور عزیز الرحمن سکنہ کلی تیری مستونگ روڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔