سبی میں سابق پولیس آفیسر کے گھر پر بم حملہ، 1 زخمی

134
بلوچستان کے ضلع سبی کے لونی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔
 
تفصیلات کے ہفتے کی رات نامعلوم افراد نے سابقہ ڈی آئی جی سبی حیدر بگٹی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا –
 
دھماکے کے باعث بنگلے میں موجود ایک ملازم شوکت ولد بارام خان شدید زخمی ہو گیا۔
 
زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی سائبان ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
 
انتظامیہ کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوئے ہیں –
 
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مذید تفتیش جاری ہے۔