خضدار: ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

149
فائل فوٹو

 

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جسکی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق حادثہ لالھوریان کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا ہے جسکی وجہ سے کار گاڑی سوار سات افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے –

زخمیوں کو ریسکیو کرکے ٹیچنگ اسپتال کیا گیا ہے –

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑکوں کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔