تمپ میں قابض فوج پر سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

262

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز تمپ کے علاقے عبدوئی میں قائم قابض پاکستان فوج کے پوسٹ پر معمور ایک اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وطن کی آزادی تک قابض افواج پر حملوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔