بلوچستان:مختلف واقعات و حادثات میں ایک شخص ہلاک پانچ زخمی

165
فائل فوٹو

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں سڑک حادثات و فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں

واقعات اور حادثات بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ،خضدار اور نوشکی میں پیش آئے ہیں

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ کے مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں مظفر احمد نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے زخمی کو فوری پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ، جبکہ اس کے  متعلق پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ادھر خضدار سے اطلاعات ہیں کہ دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ پہ پک اپ اور کار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ مزید تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی و لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا نوشکی تاڑیز کے مقام پر زمباد گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچہ عید محمد ولد غلام شاہ سکنہ تاڑیز شدید زخمی ہوا ہے

حادثے میں پاؤں ٹوٹنے کے باعث کمسن بچے کو علاج کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔