آسکرز 2021: بہترین فلم کا اعزاز نومیڈ لینڈ کے نام

98

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔

لاس اینجلس میں جاری تقریب میں  فلم نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ نومیڈ لینڈ بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

نومیڈ لینڈ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی فرانسس ایم سی ڈورمیڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں، فرانسس ایم سی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز  فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔

انتھونی ہاپکنز کو فلم دی فادر میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

رواں برس آسکرز کی تقریب میں چینی نژاد کلوئی زاؤکو فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین ہدایتکاری بہترین ہدایتکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔