سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے بی این پی اور جے یو آئی کے امیدوار کامیاب

336

پاکستان کے سینیٹ انتخابات کا معرکہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، مرکزی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خفیہ بیلٹ سے ووٹنگ ہوئی۔

سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ایوان بالا کی 37 نشستوں کا فیصلہ ہونے میں کچھ دیر کا مزید انتظار ہے۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سینیٹ انتخابات میں  بلوچستان سے آزاد امیدوار عبدالقادر، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے امیدوار محمد قاسم بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔