تربت میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

325

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب آبسر پل پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔