بلوچستان: سالوں سے لاپتہ پانچ افراد بازیاب

1163
لیاقت ولد داد

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے پانچ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے پانچوں افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

بازیاب ہونے والوں میں گورگوپ سے 16 ماہ قبل لاپتہ عارف ولد ماسٹر ارشاد، 4 ستمبر 2019 کو پیدرک سے لاپتہ دودا ولد راشد، دو سال قبل تربت سے لاپتہ فہد ولد ابراھیم، علم دولت ولد واحد بخش اور بلیدہ سے ایک سال قبل لاپتہ لیاقت ولد داد محمد شامل ہیں۔

تمام افراد مختلف اوقات میں بلوچستان سے گرفتاری بعد لاپتہ کردئے گئے تھیں تاہم گذشتہ روز اور آج صبح پانچوں افراد بازیاب ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئرمین نصر اللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو خوش آئندہ قرار دے کر دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔