کولواہ اور گچک میں فوجی آپریشن، 16 افراد لاپتہ

367
فائل فوٹو

 کولواہ، گچک اور گردنواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا، دوران آپریشن مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کولواہ گوریچانی بند کے پہاڑی علاقوں مادگ، گٹیں مادگ، جکیِ کور اور ہیرونکِ کلگ میں دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 16 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ان کے مال مویشیوں کو قبضے میں لیا گیا۔

لاپتہ افراد کی شناخت لیمبو ولد دوستین، اللہ داد ولد خالق، دلجان ولد مدد، رکّو ولد مدد، واھگ ولد مدد، بخشو ولد غمانی، حیدر ولد غلام محمد، بشیر ولد کریم داد، دین محمد ولد رحمت، حمل ولد بشیر، پیر بخش ولد مولا بخش، چارو ولد حیدر، رشید ولد حیدر، غمانی ولد گاجیان، امام ولد گاجیان اور شوکت ولد تلاہو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے گچک میں فورسز نے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کرکے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔