براس نے آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

602

بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں کی امبریلہ آرگنائزیشن بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے آواران حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز براس کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو کولواہ کے علاقے جت بازار میں حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے10 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ جت بازار اور گرد نواح میں فوجی آپریشن کے غرض سے پیش قدمی کررہے تھے، مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فوجی آپریشنوں میں عام آبادی کو نشانہ بناکر نقل مکانی پر مجبور کیا گیاہے۔

بلوچ خان نے مزید کہا کہ سرمچار بلوچ عوام اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ قابض افواج اور ان کے کمکاروں سمیت استحصالی منصوبوں کے خلاف ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔