وی ایم پی ایس راشد حسین کیلئے احتجاج کی حمایت کرتی ہے – سورٹھ لوہار

384

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سورٹھ لوہار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد بلوچ کے لواحقین کی جانب سے 27 دسمبر، بروز اتوار کو کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کے جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہورہے ہیں۔ راشد حسین کی جبری گمشدگی کیخلاف سندھ نیٹورک اور ان کے لواحقین کی جانب سے کراچی میں احتجاج اور کوئٹہ میں پریس کانفرنس سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آگاہی مہم کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

راشد حسین بلوچ کی بہن فریدہ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں کمپئین اور احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کیساتھ احتجاجی شیڈول کے حوالے سے بات کی۔

خیال رہے راشد حسین کے لواحقین کے مطابق انہیں 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات سے اماراتی خفیہ اداروں نے لاپتہ کرکے چھ مہینے تک خفیہ مقام پر رکھنے کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا لیکن وہ تاحال لاپتہ ہے۔