پروفیسر لیاقت سنی بازیاب

620

گذشتہ روز مستونگ سے لاپتہ ہونے والا جامعہ بلوچستان کا پروفیسر لیاقت سنی بازیاب ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ بلوچستان شعبہ براہوئی کے سربراہ پروفیسر لیاقت سنی جو کہ گذشتہ روز مستونگ سے دو دیگر اساتذہ کے ہمراہ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوئے تھے اور بعد میں ان کے ہمراہ دو پروفیسرز کو اغواء کاروں نے چھوڑ دیا تھا جبکہ پروفیسر لیاقت سنی کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

پروفیسر لیاقت سنی کے اغواء کے خلاف بلوچستان میں سیاسی جماعتوں سمیت طلباء تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے تنظیموں نے بھی شدید احتجاج شروع کی ۔

مختلف جماعتوں و تنظیموں کے احتجاج کے بعد آج صبح جامعہ بلوچستان کا پروفیسر لیاقت سنی دارالحکومت کوئٹہ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

قریبی ذرائع نے لیاقت سنی کے بازیابی کی تصدیق بھی کردی۔