بولان میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

272

واقعہ پیر کے روز بولان کے علاقے مچھ میں پیش آیا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،  ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے آج بولان کے علاقے مچھ میں سی خنی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کیلئے پیدل پانی لے جارہے تھے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔