بلوچستان کے 20 اضلاع میں بارش اوربرف باری متوقع ، محکمہ موسمیات

465
فائل فوٹو

بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس سے بارش اور برف باری کا امکان ہے – محکمہ موسمیات

کوئٹہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، مستونگ، نوشکی، قلات خضدار، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، آوارن، لسبیلہ، چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں کی پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کیلئے ایڈوائزی جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے نے دعویٰ کیا ہے کہ برف باری اور بارش کی صورت میں ہیوی مشینری الرٹ کردی گئی ہے

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی بھی ہدایت کردی۔