کوہلو: لیویز اور حساس اداروں کی کاروائی، بھار ی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

561

لیویز فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران کے خصوصی ہدایت پر لیویزکیو آر ایف نے سوراب نالہ تحصیل کاہان میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق اسلحہ میں 3 آئی ای ڈی، 7 اے ٹی ایم، ہینڈ گرنیڈ، 140 مارٹر گولے، 106 مارٹر گولے فیوز، مارٹر بیک فیوز اور 354 اے جی ایس 17 گرنیڈ برآمد کرلیے گئے ہیں۔