خضدار: مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، 5 افرادجھلس کر جاں بحق

203

لیویز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جب کرواڑو کے مقام پر پہنچی تو اچانک مسافر کوچ میں آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھا دیکھی پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مسافر زخمی ہوئے، نعشوں اور زخمیوں کو ریکسیو 1122 کے اہلکاروں کے سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا۔

مسافر بس میں آگ لگنے کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔