جمال خاشقجی قتل کیس میں آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی گئی

195

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے ملزمان کے خلاف حتمی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کی فوجی عدالت نے آٹھ  افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ فوجداری قانون کی دفعہ 210 کے بموجب حتمی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ افراد کو 124 برس قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچ افراد کو بیس، بیس برس، ایک کو دس برس کی سزا ہوگی جبکہ دو کو سات، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔