بلیدہ: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

218

بلوچستان کے بلیدہ سے نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بلیدہ کے علاقے میناز سے چھاپے کے دوران عبید ولد امین کو حراست میں لیا گیا، عبید پنجگور کے علاقے پروم غریب آباد کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاحال عبید کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی جبکہ ضلعی حکام کی جانب سے اس حوالے کچھ نہیں کہا گیا۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی پنجگور کے رہائشی شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے وشبود کے علاقے کسٹم کے مقام پر دوران سفر الیاس ولد ملا فیض محمد سکنہ گچک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

مذکورہ شخص کو تین سال قبل کراچی کے علاقے ملیر حراست میں لیکر لاپتہ گیا تھا، بعدازاں ایک سال کے بعد رہا کردیا گیا اور اب دفعہ پھر انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔