کوئٹہ : عاشورہ جلوس کےلئے دس ہزار اہلکار تعینات کئے ہیں – – ڈی آئی جی پولیس

375

کوئٹہ کے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ عاشورہ کے جلوس کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کے 10 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون سروس رات 12 بجےتک بند رہے گی، 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عاشورہ کے جلوس کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اےآئی جی عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا  کہ جلوس کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں، عاشورہ کا جلوس مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہو جائے گا۔