تربت میں نوجوان نے خودکشی کرلی

378

نوجوان کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے زور بازار میں ایک نوجوان عبدالواجد ولد حاجی عبد الخالق نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی ہی۔ متوفی تربت کے کاروباری شخصیت حاجی عثمان سونار کے نواسے بتائے جاتے ہیں۔

ابتک کی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور گردونواح میں نوجوانوں کی خودکشی کی طرف رجحان میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سے قبل بھی کیچ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی خودکشی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین خودکشی کے واقعات میں اضافے کا سبب بے روزگاری، تعلیم کے مواقع کی کمی بتاتے ہیں۔