پنجگور سے لاپتہ نوجوان بازیاب

242

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے 14 مہینے قبل لاپتہ کیئے جانے والا نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے شخص کے لواحقین نے نوجوان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت حفیظ ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے جسے پنجگور کے علاقے پروم سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ لواحقین کے مطابق انہیں فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ کو آج 4016 دن کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا۔