پاکستان دنیا میں صحافیوں کے لئے سب سے خطرناک ملک بن گیاہے – نیشنل پارٹی

322

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 23 جولائی کو بارکھان میں قتل کئے گئے صحافی انور جان کھیتران کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ایک بیان میں میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت کی بدعنوانی اجاگر کرنے والی آواز کو خاموش کرنے والے مجرموں کی گرفتاری کے لئے ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔

حاصل خان بزنجو نے کہا کہ پاکستان دنیا میں صحافیوں کے لئے سب سے خطرناک ملک بن گیا ہے لیکن بدقسمتی سے حکمران صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کررہے۔ میڈیا کے افراد پر حملوں کے پیچھے ریاست کے طاقتور عناصر، بااثر سیاستدان اور مختلف مجرم ذہنیت والے لوگ ہیں۔ موجودہ وقت میڈیا کے لئے سب سے مشکل وقت ہے۔

حاصل بزنجو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انور جان کے قتل اور صحافتی برادری کے مسائل کو تمام فورمز میں اٹھایا جائے گا۔