دو حملوں میں پاکستانی فوج کے7 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

133

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ اور مشکے میں پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے وادی مشکے میں منگلی چیک پوسٹ پر اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعہ کی صبح 8 بجے جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض فوج کے دس اہلکاروں کا پیدل دستہ دراج کور (ندی) کی جانب بڑھ رہا تھا۔ پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے دشمن پر ایک شدید حملہ کیا۔ اس سے چار اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔