خضدار: منشیات اسمگلنگ میں ملوث جعلی ایس ایس پی گرفتار

517

خضدار پولیس نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث جعلی ایس ایس پی پولیس کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے منیشات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

خضدار میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی ہدایت پر خضدار چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے 114 کلو گرام چرس، 2 کلاشنکوف اور 180 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان نے ایک لیویز اہلکار کو بھی زخمی کیا۔

جہانزیب نور شاہوانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان عبدالنبی اور ثناء اللہ کے قبضے سے مختلف اداروں کے جعلی آفیشل کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔