افغانستان : پاکستان مخالف رہنماء کے گھر پر حملہ ، 5 افراد جانبحق

724

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران افغان اسپیشل فورسز اور خفیہ ادارے کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان پہ دوسرا  حملہ ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغان اسپیشل فورسز اور خفیہ ادارے کی جانب سے افغانستان کے صوبے کونڑ کے ضلع اسد آباد کے علاقے بچہ میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنماء حاجی دبئی کے گھر پر چھاپے کے دوران 5 افراد مارے گئے جبکہ 3  افراد گرفتار کئے گئے ۔

افغان فورسز نے چھاپہ گذشتہ رات ایک بجے کے قریب مارا۔

دوسری جانب ایک ہفتے قبل افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بھی افغان فورسز نے تحریک طالبان پاکستان کے 5 افراد کو مار دیا تھا جس میں ایک اہم رہنماء بھی شامل تھا۔

افغانستان میں پاکستان مخالف گروپس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز گذشتہ ہفتے جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی سربراہ کے دورہ کابل کے بعد دیکھنے میں آرہا ہے۔

کابل میں مقیم تجزیہ نگار وحید احمد سے جب دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے اس بابت دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ اشرف غنی انتظامیہ پاکستان کے مفادات کی حفاظت کرکے اپنے پاؤں پہ خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا افغان حکومت اس وقت مختلف اطراف سے شدید دباو میں ہے جس کے سبب عجلت میں غلط فیصلے کئے جارہے ہیں ۔