لورالائی: صوبائی وزیر کے گاڑی کو حادثہ، 7 لیویز اہلکار ہلاک

229

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں صوبائی وزیر سرفراز بگٹی کے سیکورٹی پر مامور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حادثہ لورالائی میں میختر کے قریب پیش آیا، حادثے میں سرفراز بگٹی کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

حادثہ صوبائی وزیر کے گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان پیش آیا ہے۔ موٹر وے انتظامیہ نے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔