زہری حملوں میں قابض فوج کے 8 اہلکار ہلاک کیئے – براس

103

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان  نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ براس کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زہری، بلبل میں قابض پاکستانی فوج کو شدید نوعیت کے حملوں میں نشانہ بناکر نقصانات سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دو جون بروز منگل کو صبح سات بجے کے قریب قابض فوج کے متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو بلبل میں اس وقت مختلف اطراف سے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہی تھی۔ سرمچاروں کے حملے میں قابض فوج کے آٹھ اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ دشمن فوج پسپائی پر مجبور ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں دوپہر کو قابض فوج نے ٹینک، بکتر بند اور دیگر گاڑیوں میں علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس پر سرمچاروں نے ایک دفعہ پھر قابض فوج پر حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کو مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔