بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جانبحق

80

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پہلا سبی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں  تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق ہوگئے۔

جبکہ ایک اور حادثے میں  بلوچستان ٹرانسپورٹ کے مالک خالد حسین ولد غلا حیدر شیخ حسینی کراچی سے کوئٹہ آتے ہوئے گاڑی الٹنے سے جانبحق ہوگئے۔

یاد رہے بلوچستان میں آئے روز ٹریفک حادثات میں کئی افراد جانبحق و زخمی ہوتے ہیں اور خاص کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثوں میں مزید تیزی آئی ہے ۔