افغانستان: غزنی میں خودکش حملہ، 47 افراد جانبحق و زخمی

215

افغانستان کے  شہر غزنی میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے  کے نتیجے میں 47 افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

سیکیورٹی  حکام کے مطابق خودکش حملے جانبحق  اور زخمی ہونے والے زیادہ تر این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غزنی میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا این ڈی ایس کے کمانڈر نقیب اللہ سمیت 56 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ 40 زخمی ہوئیں ہیں ۔

طالبان ترجمان کے مطابق  حملہ ان کے خودکش اسکواڈ کے ممبر زید کندھاری نے سرانجام دی ۔

افغانستان میں طالبان و امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے بعد امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ بد امنی کے شکار ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی تاہم طالبان نے معاہدے کے بعد بھی افغان فورسز پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔