نائلہ قادری کو بلوچ نیشنل لیگ کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری

236

بلوچ نیشنل لیگ کے مرکزی ترجمان نے کہا ایک بیان  سوشل میڈیا میں آیا ہے کہ  نائلہ قادری نے ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے،  ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نائلہ کے اس بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی بلوچ نیشنل لیگ کا کوئی ممبر اس بیان کا کوئی حصہ ہے لہذا نائلہ کے اس بیان کو ان کا ذاتی بیان تصور کیا جائے اور اس کو پارٹی سے نہ جوڑا جائے۔

بیان میں کہاں گیا  کہ پارٹی اپنے قواعد کے مطابق نائلہ قادری کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے اور نائلہ قادری سے جواب طلب کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن کو اولین فوقیت حاصل ہے اور پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید کہا گیا  کہ بلوچ نیشنل لیگ نے پہلے ہی وضاحت کی تھی کہ کسی کو بھی پارٹی قوانین سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، اگر کوئی اپنے ذاتی پروجیکشن کے لیے پارٹی پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی کو شش کرے گا اس کے خلاف سخت تنظیمی کاروائی ہوگی، بلوچ نیشنل لیگ بلوچستان کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔