افغانستان : کندھار میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جانبحق

319

ڈرون حملے کے بارے میں  تاحال  امریکی حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شاولیکوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئیں ہیں ۔

ضلع شاولیکوٹ کے علاقے کلی اچکزئی میں ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے افراد میں  ایک خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ضلعی سیکیورٹی حکام کے مطابق تین زخمیوں میں بھی ایک خاتون شامل ہے۔

زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے کندھار شہر میں واقع چائنہ ہسپتال منتقل  کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

کندھار میں ایک اہلکار کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں جانبحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تاہم حملے میں مارے گئے افراد کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے اور نہ طالبان نے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے ۔

دوسری جانب آج ہونے والے ڈرون حملے کے بارے میں امریکہ یا نیٹو حکام نے تاحال کوئی بیان نہیں کیا ہے۔

امریکی ڈرون حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل نے کندھار گورنر ہاوس کے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد متعدد مرتبہ امریکی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں طالبان نے امریکہ پر معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

طالبان کا امریکہ کے ساتھ معاہدے کے باوجود افغان فورسز پہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔