شاہ نورانی: زائرین کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

140

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ سمیت 5 افراد جانبحق 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شام کو شاہ نورانی سے واپس کراچی جانے والے زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی۔

آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے ایک خاتون اور بچہ سمیت 5 افراد جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ خواتین و بچے سمیت 20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب اور عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کرکے واپس کراچی جارہے تھے۔