باجوڑ : گھر پہ مارٹر گولہ گرنے سے 7 افراد جانبحق

222

مقامی زرائع کے مطابق مارٹر افغانستان کے حدود سے فائر کیا گیا جو کہ ایک گھر پہ جا گرا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق قبائلی علاقے باجوڑ میں افغانستان سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک گھر پہ لگنے سے خواتین و بچوں سمیت سات افراد جانبحق ہوئیں ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مارٹر باجوڑ کے تحصیل سالارزئی کے گاوں بڑوار میں فضل غنی نامی شخص کے گھر پہ گرا ۔

جانبحق ہونے والوں میں دو خواتین و چار بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

مقامی قبائلی مشران نے مارٹر گولے و عام شہریوں کے جانبحق ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اکثر اوقات دونوں اطراف افغانستان و پاکستان کے سرحدی فورسز ایک دوسرے پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملے کرتے رہے جس کا اکثر اوقات عام شہری ہی بنتے ہیں ۔