آواران فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

159

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تیرتیج آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 11 جنوری کو رات 8 بجے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم آرمی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دو راکٹ عین فوجی کیمپ کے اندر اہلکاروں کی رہائش گاہ پر جا گرے۔ اس حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔