ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

100

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کھلے مقامات پر نکل آئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 26 کلو میٹر دور تھا۔