کوئٹہ میں پولیس کی گشتی ٹیم پر بم حملہ

197

دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گشتی ٹیم کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس گاڑی پر بم حملہ مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم جانی نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔