سندھ : پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ عاقب چانڈیو بازیاب

291

بلوچستان کے علاوہ اس وقت سندھ اور خیبر پختونخواہ میں طالب علم سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری و اغواء کا سامنا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ایک سال چار ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان طالب علم عاقب چانڈیو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

عاقب چانڈیو کی بازیابی کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی ۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ کے متعدد شہروں سے سیاسی کارکنوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ پاکستان آرمی کے ہاتھوں اغواء ہوچکے ہیں اور ان میں سے بعض کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کچھ عرصہ پہلے مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کئے گئے۔

دوسری جانب کراچی میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی بازیابی کےلئے احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔

پاکستان میں مختلف اقوام کو بقاء کے خطرے کے علاوہ مذہبی اقلیتیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

چند روز قبل سندھ کے شہر گھوٹکی میں ہندو برداری پہ مذہبی شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔