بلوچستان کی ترقی نیشنل پارٹی کی مرہون منت ہے – جان محمد بلیدی

580
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی یوسی گوکدان کا اجلاس، تنظییمی و سیاسی امور پر بحث و مباحثہ، ایم فیصلے کیئے گئے۔نیشنل پارٹی یوسی گوکدان کا ایک اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی صدر نیشنل پارٹی کیچ محمد جان دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن ابوالحسن، سابق میئر میونسپل کارپوریشن تربت قاضی غلام رسول، تحصیل تربت کے صدر فضل کریم، سابق ورکنگ کمیٹی کے رکن نثار احمد بزنجو، قادر بخش سمیت یوسی گوکدان کے سنیئر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال،سیاسی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیئے اہم فیصلے کیئے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے منظم سیاسی قوت ہے جو حقیقی معنوں میں بلوچستان اور بلوچ قوم کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکنان منظم سیاسی قوت بن کر پارٹی پروگرام گھر گھر تک پہنچائیں اور بلوچستان بھر میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیئے کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کو نیشنل پارٹی کی صورت میں ایک منظم پلیٹ فارم مل سکے۔ موجودہ حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی غرض نہیں ہے پورے صوبے میں ڈاکٹر مالک کی حکومت کے بعد ترقیاتی عمل رک جاچکا ہے، نیشنل پارٹی نے مختصر مدت میں بلوچستان کو ہر حوالے سے آگے بڑھایا آج اگر کہیں پہ کچھ ترقی نظر آرہی ہے تو وہ بھی نیشنل پارٹی کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی طور پر باخبر اور منظم ہو کر ہر قسم کے سیاسی داؤ پیچ اور حالات کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار رہیں کیونکہ اس وقت صرف نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کی حقیقی سیاسی نمائندگی کررہی ہے اس لیئے پارٹی کارکنان کو چاہیے کہ وہ پارٹی کا پروگرام اور قومی کاز گھر گھر تک پہنچانے کے لیئے سخت محنت کریں۔