بلوچستان: محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی عدم موجودگی پریشان کن صورتحال اختیار کرگئی

480

بلوچستان کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں چوہے دوڑنے لگے، امسال محکمہ خوراک بلوچستان سے کسانوں زمینداروں سے گندم کی خریداری نہ کر سکے تھے۔

دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان کے سول ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے کیئے ٹینڈرزسرد خانوں کی نظر ادویات کی کمی کا شکار ہوگئے۔

بلوچستان کے محکمہ خوراک اور محکمہ صحت میٹھی نیند سے بیدار نہ ہوسکے، محکمہ خوراک بلوچستان کی عدم توجہی کے باعث بلوچستان کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی عدم موجودگی پریشان کن صورتحال اختیار کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے دواساز کمپنیوں سے سول ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے کروڑوں روپے کے ٹینڈر کر رکھے ہیں اس کے باجود دوا ساز کمپنیوں نے محکمہ صحت کے ایم ایس ڈیز اسٹورکو ادوایات فراہم نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے مختلف سول ہسپتال آرایچ سی، بی ایچ یوز کو ادوایات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔