بلوچستان: کیچ میں فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

135

فورسز نے چیک پوسٹ پہ موٹرسائیکل سوار شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی شناخت محمد جان بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق کیچ کے مختلف علاقوں میں فورسز پر پہ در پہ حملوں کے نتیجے میں چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار انتہائی حد تک خوف کی عالم میں مبتلا ہیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں کی اسی خوف کے سبب ان کا رویہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ ظالمانہ ہوتا جارہا ہے ۔