بلوچستان :مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق

110

گزشتہ روز خضدار ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 3 افراد جانبحق ہوگئے ہیں –

تین روز قبل خضدار کے علاقے فیروز آباد میں ڈیم میں ڈوبنے والے نواجون کی لاش نکال لی گئی ہے –

ضلع خضدار ہی کے تحصیل  زہری کے مرکزی بازار  نورگامہ سے کوئٹہ جانے والی کار گاڑی پھپؤ کے مقام پر حادثہ  کا شکار ہوگئی ۔

حادثے میں عبدالواحد نامی شخص جانبحق جبکے گاڑی میں موجود دیگر خواتین و بچے زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  –

دریں اثناء ضلع پشین کے علاقے ملکیار  سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم کو روانہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ  نوجوان کو گلہ گھونٹ کا مارا گیا ہے تاہم  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے آج بلوچستان سے ملنے والی یہ دوسری لاش ہے اس قبل ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔