بولان: فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

150
File Photo

مسلح افراد نے 2 چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے لاکی میں سور ڈاگ اور دیزو کے مقام پر مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بیک وقت دونوں پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاہان میں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا۔

حکومتی ذرائع سے تاحال حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل ہونیوالے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں