بلوچستان کا سفر نہ کیا جائے، امریکی محمکہ خارجہ کا اپنے شہریوں کے انتباہ جاری

214

امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات  کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کے پیش نظر امریکی شہری ملک کے سفر پر نظرثانی کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خصوصی طورپر بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے سفر سے گریز کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ پاکستان میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور وہ ٹرانسپورٹیشن حب ، مارکیٹوں ، فوجی تنصیبات ، ایئرپورٹس ، یونیورسٹیوں اور سیاحتی مقامات کو حملوں کا ہدف بنا سکتے ہیں ۔