کیچ : فوجی آپریشن جاری، 3 افراد لاپتہ

94

فوجی آپریشن میں مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج شروع ہونے والی فوجی آپریشن میں 3 افراد گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح شروع ہونے والے فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن میں مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے، آپریشن کے دوران فورسز نے کیچ کے علاقے گورکوپ سے 3 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کی شناخت کمسن سولو ولد بابو، ملا رشید ولد کمالان اور کمبر ولد یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضع رہے اج شروع ہونے والے اس آپریشن میں فورسز کی ایک بڑی تعداد کیچ کے مختلف علاقوں میں داخل ہوکر گھروں کی تلاشی لے رہی ہے اور فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے-